سابق کرکٹرز‘میڈیا نے اوئن مورگن کو بزدل اور ڈرپوک کپتان قراردیدیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سابق کھلاڑیوں اور میڈیا نے میزبان انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کو بزدل اور ڈرپوک کپتان قرار دیدیا۔سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مورگن بزدلی سے کھیل رہے تھے۔ مچل اسٹارک کی بولنگ کے خلاف وہ گھبراہٹ کا شکار تھے۔اس بارے میں جب مورگن سے پریس کانفرنس میں پوچھا گیا تو انہوں نے الٹا صحافی سے پوچھ لیا کہ واقعی پیٹرسن نے یہی کہا ہے۔ برطانیہ کے اخبارات نے فرنٹ پیج پر شکست کی کہانی لکھی ہے اور ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے مورگن کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا نے مورگن کے کپتانی کے انداز اور ان کے فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے انگلش ٹیم مشکل میں ہے اور اس کے لئے سیمی فائنل مشکل ہوگیا ہے۔گزشتہ رات کی بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے تمام ماہرین اس پر متفق نظر آئے جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے گی۔جب ایون مورگن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو خیال کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنیابتدائی اووروں میں آسٹریلیا کو نقصان پہنچا کر اسے دباومیں لے آئے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور دونوں اوپنروں نے 22 اووروں میں بغیر کسی نقصان 122 رنز بنا ڈالے۔اخبارات میں صفحہ اول پر شائع خبر میں مورگن کو ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔