نالائق اعظم نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: مریم نواز
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ڈالر کی انٹربنک میں قیمت 163تک پہنچ گئی۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچا دی گئی ہے ۔نالائق اعظم کی طرف سے پہچایاگیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ مریم نواز کی جانب اخبارات کی خبریں بھی ساتھ شئیر کی گئیں اورلکھا کہ یہ ہیں آج کی خبریں۔