ایف بی آر کی ٹیکس پرو فائلنگ کیلئے بنائی ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند
لاہور (این این آئی )نادرا اور ایف بی آر کے اشتراک سے ٹیکس پرو فائلنگ کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوگئی ۔ ایف بی آر کی ویب سائٹ پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو نیشنل ٹیکس نمبر حاصل کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے کے خواہش مند افراد بھی شدید پریشانی کا شکار رہے ۔