حماس سے تعلق کے الزام میں فلسطینی گرفتار‘ 18 ماہ قید
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ شہر حیفا میںکارروائی کے دوران ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس پر ’’حماس‘‘سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلا کراسے18ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حسین ھواری نے اپنے گھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے بم سازی کا طریقہ سیکھا اور خود بم بنانے کی بھی کوشش کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 20 سالہ حسین ھواری کو اندرون فلسطین کے جت قصبے سے گرفتار کیاگیاتھا۔