روس ٹیلر کا شاندار کیچ،سرفراز احمد کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی
برمنگھم(آئی این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 33 ویں اور انتہائی اہم میچ میں پاکستانی گیند بازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔روس ٹیلر کی وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی مگر وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز احمد کے کیچ نے سب کے دل جیت لئے۔اس شاندار کیچ پر سرفراز احمد کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں عام کرکٹ شائقین انہیں سراہ رہے ہیں وہیں معروف شخصیات نے بھی ان کے کیچ کی تعریف کی، ذیل میں ٹویٹس ملاحظہ کریں۔