ورلڈکپ 27 سال بعد: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی دوسری نسل آمنے سامنے
برمنگھم(آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں کی دوسری نسل27سال بعد ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہے۔ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کے والد روڈ لیتھم نے ورلڈ کپ1992ء میں بطور اوپنر پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا تاہم وہ صرف 6رنز بنا کر عاقب جاوید کا شکار بنے گئے ،27سال بعد ان کے بیٹے ٹام لیتھم نے پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تاہم وہ بھی صرف ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ادھر قومی ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا تاہم اس میچ میں وہ صرف5رنز اسکور کرکے پوویلن لوٹے،اب ان کے بھتیجے امام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا۔