کیوی کپتان کین ولیمسن کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
برمنگھم(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے اہم میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا۔ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ سکواڈ میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، (کپتان) کین ولیمسن، روز ٹیلر، ٹام لیتھم،جیمز نیشام، ڈی گرینڈ ہومی، مچل سانٹیر،میٹ ہنری، فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔ آسمان پر کالے بادل چھانے کی وجہ سے میچ کے آغاز سے قبل ہی سٹیڈیم میں لگی فلڈ لائٹس کو روشن کر دیا گیا۔