سید نثار شاہ‘ فیروز خان اور ملک شیر احمد اعوان کا امتیاز فاران سے اظہار یکجہتی
کراچی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ضلع ایسٹ کے صدر و انچارج سندھ مسلم لیگ ہائوس سید نثار شاہ ضلع ملیر کے صدر فیروز خان اور جنرل سیکرٹری ملک شیر احمد اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسرور سیال کاٹی وی پروگرام میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تشدد و حملے کی مذمت کی ہے۔ لیگی رہنمائوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز احمد خان فاران کے ساتھ دوران گفتگو جو گندی زبان استعمال کی گئی جس طرح کا تشدد کیا گیا وہ PTI کی صحافیوں سے متعلق پالیسی کا حصہ ہے، PTI نے صحافیوں کا معاشی قتل عام کیا۔ سینکڑوں صحافیوں کو روزگار سے محروم کیا اور اب وہ جسمانی تشدد پر اُتر آئی ہے جسکی ہر مسلم لیگی کارکن مذمت کرتا ہے ۔