این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر اسلام کی گرفتاری کے بعد ان کا بیٹا اور بیٹی میدان میں آگئے
این اے انسٹھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ قمر السلام کو صاف پانی کمپنی کیس میں نیب کے حراست میں لیا جس کے بعد قمر الاسلام کے بیٹے سالار اور بیٹی اسوہ اسلام نے والد کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ بیٹی اور بیٹے نے حلقے کے لوگوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔ بیٹے نے سوشل میڈیا پر بھرپور حمایت کی اپیل کی اور سپوٹران کے ہمراہ ضلع کچہری جا کر ریٹرننگ افسر کے سامنے والد کا پارٹی ٹکٹ جمع کروایا۔ راجہ قمر الاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور پی پی 10 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں اور پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد صاف پانی کمپنی سکینڈل میں نیب نے حراست میں لیا تھا۔