عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کا وعدہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بغیر مکمل نہیں کرسکتے: بابر اعوان

Jun 27, 2018 | 19:20

ویب ڈیسک

این اے ترپن سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا اب عوام کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے پہلے پنجاب میں ایس ایچ او اور تحصیل دار تبدیل کیے جائیں۔ بابر اعوان نے شاہد خاقان عباسی پر خوب تنقید کے نشتر بھی چلائے۔ اور شریف خاندان کیخلاف مقدمات کے جلد فیصلے کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب اعتراضات مسترد ہونے کے بعد جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

مزیدخبریں