ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کے این اے 67سے کاغذات نامزدگی مسترد

Jun 27, 2018 | 19:17

ویب ڈیسک

  ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔ ان کے کاغذات نامزدگی پر جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کی جانب سے اعتراض دائر کئے گئے تھے۔ اعتراض کے مطابق فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ فواد چوہدری کا شناختی کارڈ میں فواد احمد لکھا ہے۔ ادھر این اے 65 سے تحریک انصاف کے سردار غلام عباس کے کاغذات بھی مسترد کر دئیے گئے۔

مزیدخبریں