نون لیگ کو ایک اور دھچکا, پی پی 117 فیصل آباد: عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی الیکشن کیلئے نا اہل قرار
عام انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بنائے گئے ایپلٹ ٹربیونل نے پی پی 117 سے ن لیگ کے امیدوار عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔عمران شیر علی کو شہری کی جانب سے دائر اپیل پرنا اہل قرار دیا گیا۔ عمران شیر علی کیخلاف در خواست میں شہری نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ عمران شیر علی کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا جائے۔کاغذات نامزدگی کی منظوری پرریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔ جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل ٹربیونل نے سماعت کے بعد عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی فیصل آباد کے حلقے پی پی 117 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔