اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اورہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں: خورشید شاہ

27 جون 2017 (20:50)

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاستیں جل رہیں ہیں اورہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں جبکہ عالم اسلام کے لیڈرتماشا دیکھ رہے ہیں اورہم تماشا بن رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو احساس ہونا چاہیے کہ بیس کروڑ عوام کے دل دکھی ہیں ,ہمارے حکمرانوں میں حق اورسچ کہنے کی جرات ختم ہوگئی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پینتیس ملکوں کا تو فوجی اتحاد بن گیا مگردیگراسلامی ممالک کا کیا ہوگا,آج ٹرمپ ہمارے لیے بڑا آدمی ہوگیا جبکہ قطرپرپابندی پراسرائیل اورٹرمپ خوش ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ذوالفقاربھٹونے ہمیں ایٹمی طاقت اس لیے نہیں بنایا تھا کہ ہم امریکا اوردہشتگردوں کے آگے جھک جائیں۔