کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قراردینا افسوس ناک ہے, پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکارکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفترخارجہ

27 جون 2017 (20:37)
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قراردینا افسوس ناک ہے, پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا شکارکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا, ایسے میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قراردینا افسوس ناک ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا,سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا.