امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے ان کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

27 جون 2017 (20:36)

بھارت کی چاپلوسی کام آگئی، مودی سرکار کا جادو امریکی صدر کے سر چڑھ کر بولنے لگا، بھارت کو خوش کرنے کیلئے امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دے دیا، ان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب المجاہدین کےسربراہ سیدصلاح الدین کااصل نام محمدیوسف شاہ ہے، ان کی تنظیم حزب المجاہدین نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کوبھارتی فوج کا قبرستان بنانے کی دھمکی دی تھی۔ محمد یوسف شاہ کے اقدامات امریکی عوام اور بین الاقوامی براداری پر واضح کرتا ہے کہ محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، ان سے دہشت گردی کاخطرہ لاحق ہے۔ ترجمان کے مطابق سید صلاح الدین کے ساتھ لین دین پر پابندی کے ساتھ ساتھ ان کے امریکا میں اثاثے بھی منجمند کر دئیے گئے۔