بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔صدر ٹرمپ کاکہناتھا کہ امریکا اور بھارت کےدرمیان بہترین تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کو دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا بھی سامنا ہےجس کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ،آئندہ ماہ بھارت ،امریکا اور جاپان کی بحری افواج بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔ بھارتی وزیراعظم کا نیوزکانفرنس میں کہناتھا کہ ان کے اور صدر ٹرمپ کے وژن میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر بھی بات ہوئی ہے، دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس تعاون میں اضافہ کریں گے۔دوسری طرف بھارتی وزیراعظم کے خلاف کشمیریوں اور سکھوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے،مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کو کشمریوں اور سکھوں کا قاتل بھی قرار دے دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38