نائیجیریا کا شہر میڈوگوری ایک ہی روز میں ہونے والے پے درپے سات خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا

27 جون 2017 (20:21)
نائیجیریا کا شہر میڈوگوری ایک ہی روز میں ہونے والے پے درپے سات خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میڈوگوری کو عید الفطر کے موقع پر دہشتگرد کارروائی کا نشانہ بنادیا گیا، سب سے پہلے ایک بمبار نے میڈوگوری یونیورسٹی کے گارڈ کو قتل کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے کچھ ہی دیر بعد چار بمبار خواتین نے یونیورسٹی کی حدود ہی میں خودکش دھماکے کردیئے جس میں آٹھ افراد مارے گئے، دونوں کارروائیوں کے ایک گھنٹے بعد ہی ایک رہائشی عمارت میں نصب بم پھٹنے سے چھٹا دھماکا ہوگیا، ساتواں اور آخری حملہ بھی یونیورسٹی میں کیا گیا جہاں دو خواتین بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا. حکام نے دہشتگرد کارروائی کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم بوکوحرام پر عائد کی ہے.