مریدکے: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی سمیت 2 افراد جاں بحق
مریدکے + فیروزوالا (نامہ نگاران) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ فوجی سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ غوثیہ کالونی کے رہائشی زمیندار چالیس سالہ رانا عاشق کا نواحی گاﺅں چوہے والی کے زمیندار سے زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔ دس سال قبل مقتول رانا عاشق کے بھائی رانا افضل کو اسی دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔ مقتول رانا عاشق نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین کے مبینہ طور پر دو افراد کو قتل کر دیا تھا جس پر رانا عاشق کو عمر قید کی سزا ہو گئی تھی۔ بیس روز قبل مقتول رانا عاشق جیل سے رہا ہو کر آیا تھا کہ گزشتہ روز وہ اپنے محلہ دار دوست ریٹائرڈ فو جی محمد بوٹا کے ہمراہ علی الصبح پانچ بجے گھر سے باہر سیر کرنے کی غرض سے نکلے کے گھر کی دہلیز پر ہی نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول را نا عاشق دو بچوں کا باپ تھا۔ پولیس مریدکے نے مقتولین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے سے کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مریدکے قتل
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی میں فائرنگ سے ایک ...
میاں چنوں: دیرینہ دشمنی، مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل
میاں چنوں، محسن وال(نامہ نگار)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں ...
مریدکے میں فائرنگ‘ 3 حقیقی بھائیوں سمیت 5 قتل
مریدکے (نوائے وقت نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے کے تار بازار میں معمولی ...