’’پیف اور دانش سکول اتھارٹی بے ضابطگیوں، اقربا پروری کی آماجگاہ ہے‘‘
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النسائ، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ پیف اور دانش سکول اتھارٹی بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کی آماجگاہ بن چکی ہے کلیدی عہدوں پرتعینات افراد کا تعلیم سے دور دور تک کا واسطہ نہیں وہ اپنی پر کشش مراعات کے حصول کے لئے اپنے پنجے سرکاری سکولوں پر گاڑ رہے ہیںدونوں ادارے اپنے اصل مقاصد سے ہٹ کر اپنے لوگو ں کو نوازنے کے لئے پرائمری اور اعلی نتائج و عمارات کے حامل ہائی سکولوں کو زبردستی حاصل کررہے ہیں وزیر اعلی پنجاب کو حقائق کے برعکس رپورٹیں پیش کی جارہی ہیں جسکا زمینی حقائق سے دور تک کا واسطہ نہ ہے پیف اور دانش سکول اتھارٹی میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں و مراعات میں اگر 50% کمی کردی جائے تو یہ سب چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں موجود کچھ عناصر جن کا تعلق درپردہ سیاسی اپوزیشن سے ہے وہ حکومت کے خلاف عوام کے ساتھ ساتھ اساتذہ برادری کو بھی احتجاج میں شامل کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لہذا وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب حالات کی سنگینی کا نوٹس لیںاور محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو بربادی سے بچائیں وگرنہ حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
پنجاب اور سندھ میں اقربا پروری کا راج‘ جی حضوری پر تقرریاں ہوتی ہیں : ...
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیف ...
;پنجاب اور سندھ میں اقربا پروری کا راج‘ جی حضوری پر تقرریاں ہوتی ہیں : ...
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیف ...
پرائیویٹ اور پیف سکولز مالکان کا حکومت کیخلاف احتجاج‘ روڈ بلاک
درکھانہ ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے پرائیویٹ سکولز اور پیف سکولز پر ...