ویمنز کرکٹ :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

27 جون 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیگی ۔