رورل ہیلتھ سنٹر چک 46 جنوبی میں عملہ پورا کیا جائے

27 جون 2016
رورل ہیلتھ سنٹر چک 46 جنوبی میں عملہ پورا کیا جائے

مکرمیٖ! رورل ہیلتھ سنٹر چک 46جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا کو 2007ء میں اپ گریڈ کیا گیا تھا تقریباً ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ہسپتال کی عمارت تعمیر کی گئی اور ساٹھ لاکھ روپے کی مشینری خریدی کی گئی متعلقہ شعبہ کے ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مشینری استعمال میں نہ لائی جا سکی جس کی وجہ سے آدھی سے زیادہ مشینری پڑی پڑی خراب ہو چکی ہے۔ (رانا محمود احمد - چک نمبر 58جنوبی ڈوگرانوالہ تحصیل و ضلع سرگودھا)