ڈیموکریٹک ارکان دھرنا دیکر آزادی اظہار کا حق استعمال کر رہے تھے: اوباما انتظامیہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں اوباما انتظامیہ نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد اپنے اظہار رائے کا حق استعمال کر رہے تھے اور آواز پہنچانے کیلئے پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک صحافی کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں حکومتی ارکان کانگریس کی جانب سے ایوان نمائندگان کی جانب سے تیسری دنیا کے ممالک جیسے دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا جمہوریت ڈرامائی انداز بھی اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم دنیا بھر میں جمہوری آزادی کی بات کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں اظہار رائے کی آزادی اور اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت اہمیت کی حامل ہے۔ خیال رہے 22 جون بدھ کے روز کانگریس کے رکن جان لیوس کی سربراہی میں ایک روز کیلئے دھرنا دیا گیا تھا۔ یہ افراد گن کنٹرول کیلئے قانون سازی کی حمایت میں دھرنا دے رہے تھے۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ ...
وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران ...
ڈی پی او خوشاب کی گاڑی تلے آ کر نوجوان جاں بحق، نعش غائب، 3 لاکھ دیکر ...
سرگودھا (نامہ نگار+ آن لائن) ڈی پی او خوشاب کی گاڑی تلے آکر 32سالہ نوجوان ...
آزادی اظہار اور آئینی تقاضے
ہر جگہ ایک ہی بحث جاری ہے کہ اظہار رائے ا یک آئینی حق ہے تو اس پر پابندیاں ...
انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کامیاب کسان اتحاد نے فیض آباد دھرنا ختم کر ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کسان اتحاد کے ساتھ اسلام آباد انتظامیہ کے ...