ایپل کمپنی کا ڈیزائن کردہ تاریخی کمپیوٹر نیلامی کیلئے پیش
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ماہر نفسیات کی جانب سے ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ نایاب کمپیوٹر نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ 1976ءمیں بننے والا ایپل کمپنی کا یہ نایاب ایپل ون ماڈل کمپنی کے معاون بانیان نے بنایا تھا جس نے ہوم کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا۔اس تاریخی کمپیوٹر کی نیلامی3 لاکھ ڈالر سے شروع کی جائیگی۔