رحیم یار خان (کرائم رپورٹر+ مانیٹرنگ نیوز) بدقماش اور جواری خاوند کے آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی نے اپنے تین کمسن بچوں کے ہمراہ ملت ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ بچوں اور ماں کی نعشیں ٹکڑوں مےں تقسیم ہوگئیں، آخری وقت مےں ایک بچے نے بچنے کی کوشش کی مگر ماں نے بازو پکڑ کر ساتھ کھینچ لیا۔ ٹبہ بابا غریب شاہ کی رہائشی تیس سالہ بشیراں کا شوہر محمد یعقوب ویلڈنگ کا کام کرنے کیساتھ ساتھ جوئے کی لت مےں بھی مبتلا تھا جس کی وجہ سے آئے روز گھر مےں معاشی مسائل پر اپنی بیوی بشیراں سے جھگڑا رہتا تھا ایک ماہ قبل بھی گھریلو اخراجات پورے نہ کرنے پر بشیراں بچوں کو لے کر اپنے والدین کے گھر خانپور چلی گئی تھی تاہم شوہر کے منالینے اور منت سماجت پر بشیراں گھر واپس آگئی تھی۔ گذشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان ایک بار پھر معاشی مسائل پر جھگڑا ہوا تو تیس سالہ بشیراں اپنے تین کمسن بچوں پانچ سالہ ثمینہ، تین سالہ وقاص اور چھ ماہ کے ریاض کو لے کر بستی پیر شہیداں کے نزدیک ریلوے لائن پر آگئی، کراچی سے لاہور جانیوالی ملت ایکسپریس کو آتا دیکھ کر بشیراں نے اپنے تینوں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور جیسے ہی ٹرین نزدیک آئی وہ ریلوے لائن پر بچوں سمیت کود گئی۔ اسی دوران ایک بچے نے ماں کی گرفت سے نکل کر بچنے کی کوشش کی تاہم ماں نے اسے بازو سے پکڑ کر دوبارہ کھینچ لیا اور پھر موت سر پر آگئی۔ چاروں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر قریبی بستی کے رہائشی بڑی تعداد مےں موقع پر جمع ہو گئے۔ بعد ازاں خاتون اور بچوں کی شناخت کرلی گئی ہسپتال میں موجود خودکشی کرنیوالی بشیراں کے بھائی محمد ابراہیم نے بتایا بشیراں کا خاوند یعقوب جوئے کی لت مےں مبتلا تھا جس کی وجہ سے گھریلو ناچاقی رہتی تھی اور معاشی بدحالی بھی تھی۔ بشیراں کے خاوند محمد یعقوب نے میڈیا سے آنکھیں چرانے کی کوشش کی تاہم وہ بیوی اور بچوں کی خودکشی کے بارے مےں معقول جواب دینے مےں ناکام رہا اور موقعہ پر وہ بیوی اور بچوں کی نعشیں دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا۔ بعد ازاں بشیراں کے ورثا نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور نعشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024