مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید39افراد جاں بحق ہو گئے ،کل اموات23087ہو گئیں، گذشتہ 24گھنٹوں میں3262نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے تازہ ترین جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے وارتیز ہونے لگے ،ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 39افراد جان کی بازی ہار گئے اورکل اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 1کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی ۔ پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے ۔پاکستان بھرمیں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 964، سندھ میں 5 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 423، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 124 اور آزاد کشمیر میں 614 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024