سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود آج ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان 27 جولائی بروز منگل کو پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران پاک سعودی تعلقات، خطے، بین الاقوامی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شہزادہ فیصل کا ایک سال میں پاکستان کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہو گا۔ قبل ازیں انہوں نے دسمبر 2020ء میں پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024