چوروکیل کے گھر سے ایک لاکھ کی نقدی وقیمتی سامان لے گئے
جہانیاں+اڈا پل14 (نامہ نگار) مقامی وکیل چوہدری سجاد رسول نے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں کو تحریری درخواست گزاری کہ وہ ہاؤسنگ سکیم کالونی جہانیاں میں رہائش پذیر ہے وہ اپنے بھائی حماد الرسول اور بھانجے شفقت کے ہمراہ صبح نما ز کیلئے اٹھے توگھر کی بیٹھک سے تین نامعلوم افراد ہماری جانب پستول تانے بڑھے اور دیوار پھلانگ کر گھر کے باہر کھڑی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے،گھر میں سامان کی پڑتال کی تو ایک لاکھ روپے نقدی،15ہزار روپے کی ریزگاری،قیمتی ٹارچ اور لیدر کا بنا ایک قیمتی پرس غائب پائے گئے۔