انٹر کے امتحانات میں بدنظمی‘ پانی بجلی ناپید
لاڑکانہ/نوابشاہ/میرپورخاص(بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات شروع ہو چکے ہیں امتحانی سینٹرز میں نقل بدستور جاری ہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ، بورڈ انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کو ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے تاہم ایک ایک ڈیسک پر تین تین شاگرد امتحان دیتے بھی دکھائی دئیے، لاڑکانہ میں3 اگست تک جاری رہنے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے چار مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، ان مضامین میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی کے پرچے شامل ہیں، امتحانات میں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں جماعت کے 38 ہزار 608 جبکہ بارہویں جماعت کے 39 ہزار 298 امیدوار امتحان دین گے جس کے لیے ڈویژن بھر میں ایک سو دس امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کے لیے تعلیمی بورڈ کی 17 جبکہ محکمہ تعلیم کی بھی 17 مجموعی طور پر 34 ٹیمیں امتحانی سینٹرز کا دورہ کریں گی جبکہ امتحانی سینٹر میں موبائیل فون لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ شخص کی امتحانی سینٹر میں انٹری پر بھی پابندی ہوگی۔نواب شاہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران سینٹروں پر بجلی غائب‘ طلبہ وطالبات کو پریشانی کا سامنا۔ بچوں کے والدین کا پیپر کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ واپڈا حکام نے گیارہویں اور بارہویں کلاس کے پرچہ شروع ہوتے ہی بجلی بند کرکے طلبہ و طالبات کا مستقبل برباد کرنے کی ٹھان لی میٹرک کے بعد گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے دوران طلبہ دشمنی میں واپڈا حکام کا بجلی کی بندش کو معمول بنالیا،نواب شاہ میں سچل کالج،ڈگری کالج، میونسپل کالج اور اسلامیہ کالج کے امتحانی سینٹرز پر بجلی کی بندش کے باعث بیشتر طلبہ وطالبات نے شدیدگرمی کی حالت میں پرچہ دیاطلباء کاکہناتھاکہ سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث پرچہ صحیح نہیں دیاگیاجبکہ بیشتر طلبہ و طالبات گرمی میں امتحانی کاپی اور بورڈ سے خود کو ہوا کرتے دکھائی دئیے طلبہ وطالبات کے والدین نے سالانہ امتحانات کے دوران چیئرمین بورڈ شہید بینظیر آباد ،حیسکو چیف اور سینئر سپرٹینڈنٹ افیسر سرکل نواب شاہ سے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔میرپورخاص سے بیورو رپورٹ کے مطابق گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانا امتحانات سال برائے 2021 کے پہلے روز بارہویں جماعت کے (سائنس گروپ کے فزکس / آرٹس گروپ کے لائبریری سائنس، سوکس کے ساتھ کامرس گروپ کیبُک کیپنگ اینڈ اکاونٹینسی کے پرچے لیے گئے۔ جس میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ویجیلینس ٹیموں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ان کے مطابق اس سال گیارہویں و بارہویں جماعت میں طلباء و طالبات کی تعداد ڈسٹرکٹ میرپورخاص میں 15395، ڈسٹرکٹ عمر کوٹ میں 10468، ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں 7214رہی، تینوں اضلاع میں مجموعی تعداد33077 رہی، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی ، سیکریٹری انیس الدین صدیقی، ناظم امتحانات انور علیم کے راجپوت اور ویجیلینس ٹیموں میں ریجنل ڈائیریکٹر کالجز اور ڈائیریکٹرایجوکیشن کی ٹیموں نے اپنے دورے میں (این سی او سی)کی جارہی کردہ ہدایات کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر ایس او پیزپر مکمل عملدرآمد کرنے / کاپی کلچر سے صاف شفاف امتحانات کروانے اور اساتذہ ِ کرام طلباء و طالبات و اسکول کے عملے کو کسی بھی وباء سے محفوظ رہتے ہوئے امتحانات کو منظم انداز میں کروانے پر ٹھوس اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر غیر قانونی اقدامات پر کئی طلبہ کے خلاف کاروائی کی گئی۔