تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2ایف سی اہلکار شہید
کشمور( نامہ نگار) تحصیل روجھان کے قریب انڈس ہائی وے شمس آباد کے علاقہ میں تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ایک شخص شدید زخمی کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شیخ زید ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا ہے۔ کار سوار ایف سی اہلکار بلوچستان کی جانب جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ہے اس کے علاوہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص سبزل ولد نورانی سکنہ سوئی بلوچستان کا رہائشی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے حادثے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے نام محمد انیس سوئی اور برکت علی سوئی کے رہائشی اور ملازم بتائے جا رہے ہیں۔ حادثہ تیز رفتار ٹرالر کے باعث پیش آیا ریسکیو 1122 نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔