دادو کینال میں ڈوب کر کمسن لڑکا ہلاک‘ بھائی بے ہوش
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے قریب واقع دادو کینال میں نہانے کے دوران 13 سالہ رابیل اور اس کا بھائی 18 سالہ رزاق جھتیال ڈوب کر بیہوش ہوگئے جنہیں غوطہ خوروں نے بیہوشی کی حالت میں دادو کینال سے نکال کر ورثاء کو اطلاع دی جس پر ورثاء نے پہنچ کر دونوں کو بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے 13 سالہ بچے رابیل جھتیال کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیہوش بھائی کو طبی امداد دی گئی، دوسری جانب ضروری کاروائی کے بعد متوفی بچے کی نعش ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔