جرنل نیوٹرینٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ورزش سے 30 منٹ پہلے کاربز اور پروٹین سے بھرپور بہتر غذا لے لی جائے تو یہ ورزش کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ نہار منہ یا بھوک کے دوران ورزش کرنے سے انسانی جسم کے پٹھے متاثر ہو کر کمزور پڑ سکتے ہیں ،ورزش کا دورانیہ ختم ہونے سے پہلے ہی آپ تھک سکتے ہیں ، بھوک میں آپ کا جسم کیلوریز جلانے کیلئے آپ میں موجود انرجی اور شوگر کو استعمال کرے گا جس کے نتیجے میں آپ کی طبیعت اچانک سے بگڑ سکتی ہے اور چکر آنا، متلی کا محسوس ہونا جیسی شکایات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، پیٹ خالی ہونے کے سبب معدے میں ایسیڈک مادوں کے اخراج سے معدے کی صحت کا خراب ہونا بھی ممکن ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024