کیپٹن راجہ سرور شہید نشان حیدرکی 72 ویں برسی آج منائی جائے گی
لاہور (این این آئی) نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی72 ویں برسی آج ( پیر) 27 جولائی کو منائی جائے گی ۔راجہ محمد سرور10 نومبر1910 کو سنگھوری ضلع راولپنڈی میں پید اہوئے ۔ ان کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔