ڈاکو شہریوں سے ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیور ات ،موبائل فونز چھین کر فرار
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری و سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی ، موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء چھین لی گئیں تھانہ نیو ٹائون کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی تین وارداتوں میں شہریوں سے پرس ، نقدی ، زیورات ، موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہریوں سے نقدی ، طلائی زیور ات، موبائل فون ، شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے گئے تھانہ روات کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی کرنسی ، زیورات ، موبائل فون سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شہری سے نقدی ، موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقے سے رکشا چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کے علاقے میں الگ الگ جگہوں پر کھڑے پانچ موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائو ن کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ روات کے علاقے میں مختلف جگہوں سے تین موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ گولڑہ کے سیکٹر G 13/4 میں کرولا آلٹس کار چوری ہوگئی تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بجلی کے سامان کی سپلائی میں رقم خورد برد کرلی گئی ۔