ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے نامور ماہرتعلیم، معروف کالم نگار اور نواز شریف کے سابق مشیرکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمر حکومت نے عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے۔اپنے ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے،عمران صاحب اگر نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دینی ہے تو پھر کروڑوں عوام کو بھی جیل میں ڈال دیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک صاحب علم، استاد اور قلم سے جڑے شخص کی گرفتاری ثبوت ہے کہ عمران صاحب انتقام میں پاگل ہو چکے ہیں،عمران صاحب غیرقانونی بنی گالہ محل ریگولرائز کرالیتے ہیں، دوسروں کو جیل میں ڈالتے ہیں۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ استادوں کو ہتھکڑیاں لگانے والی آمر حکومت نے 78 سالہ عرفان صدیقی کو گرفتار کرکے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38