تھر پارکر کے دیہی علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا، جس سے نگر پارکر، چھاچھرو اور ڈاہلی کے 60 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نے بتایا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نگر پارکر کے 8 دیہات میں سپرے کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ڈاہلی کے 4 دیہات میں بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سپرے کرایا گیا ، جبکہ چھاچھرو کے 4 دیہات اور 7 سو ایکڑ اراضی پر سروے بھی کرایا گیا ۔چند ہفتے قبل اس حوالے سے وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ میں اکتوبر سے نومبر تک ٹڈی دل کاخطرہ برقرار رہے گا۔انہوں نے وفاق پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تعاون نہیں کر رہی، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاق کا کوئی نمائندہ سندھ نہیں آیا، وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی تعصب کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024