قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ باولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کے ریٹائرمنٹ اعلان کی تعریف نہیں کر سکتا‘ہم نے اگلے برس آسٹریلیا ،انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے‘ وہاں عامر کی ضرورت ہوگی ۔ہفتہ کو ایک بیان میں سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کا اعلان حیران کن ہے‘میں اس فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باولرز کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہے‘فاسٹ باولر 27 سال کی عمر میں عروج کی جانب جاتے ہیں‘تاہم عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ عامر کو پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ اگلے ایک سال میں پاکستان کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، قومی ٹیم کو فاسٹ باولر کی ضرورت پڑے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024