برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون سے ملاقات کیلئے جلدفرانس کادورہ کریں گے۔
یورپ کے امور کے بارے میں فرانس کی وزیرAmelie de Montchalin کے مطابق دونوں رہنمابریگزٹ کے بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بریگزٹ کے بعدبرطانیہ، فرانس کاشراکت داررہے گا۔وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پہلی تقریر میں اکتیس اکتوبر سے برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ کرنے کے عزم کااظہارکیا۔انہوں نے خبردارکیاکہ اگر یورپی یونین نے علیحدگی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات سے انکار کیا تو بریگزٹ کاعمل مشکل ہوسکتاہے۔