نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرورشہیدکا70 واں یوم شہادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایجا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوئیں جس میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہیدکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیااوردرجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔27 جولائی1948 میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیا اور کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نے دشمن کے مورچوں پر جوابی حملہ کے دوران سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا ،انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38