پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے خلاف عالمی دن کل منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے خلاف عالمی دن کل 28جولائی بروز ہفتہ کو منایا جائے گا ۔اس دن کی نسبت سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤکیلئے شفاء انٹرنیشنل ،محکمہ صحت اوراین جی اوز کے زیراہتمام ملک بھر میں سیمینارز اورتقریبات انعقادپذیر ہوں گی ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے ۔