دوسری شادی پر سمجھوتہ نہ کرنے پر شوہر نے پہلی بیوی کو زہر دیکر مار ڈالا
ساہوکا (نامہ نگار)دوسری شادی پر سمجھوتہ نہ کرنے پر شوہر نے گھر والوں کے ہمراہ زہر دیکر پہلی بیوی کو مار ڈالا پولیس نے شہناز بی بی کے شوہر خادم حسین سمیت 3خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ساہوکا کے نواحی علاقہ دیوان صاحب کے رہائشی خادم حسین چاولیانہ نے 2شادیاں کر رکھی تھی جس سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑے رہتا تھا ملزم نے دوسری شادی پر سمجھوتہ نہ کرنے پراپنی پہلی بیوی شہناز بی بی کو زہر دیکر قتل کر دیا پولیس نے شہناز بی بی کی والدہ لعلاں بی بی کی درخواست پر شہناز بی بی کے شوہر خادم حسین سمیت 3 خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔