مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ضلع کشتواڑ کے علاقے مارواہ میں سرچ آپریشن کے دوران محمد رمضان نامی کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ ادھررام باغ، نیتی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر بیہیمانہ تشدد اورآنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سےمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں بھارتی پولیس نے ایک ستر سالہ بزرگ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ لوگوں کی معلومات تک رسائی روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے بارہ مولہ اور سوپور میں اخبارات کی ترسیل پر بھی پابندی لگادی ہے۔