پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عمر بابر انتقال کرگئے۔

Jan 27, 2025 | 11:47

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما ڈاکٹر عمر بابراچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً  قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ  انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لئے  ان کی سیاسی جدوجہد اور پارٹی کی تنظیم سازی میں ان کا کردار نمایاں تھا۔یاد رہے ڈاکٹر عمر بابر پی ٹی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی احتساب اور ڈسپلن کے صوبائی ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان بھی تھے۔

مزیدخبریں