
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو معیشت پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔اسلام آباد میں مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان آئیں مجھ سے مناظرہ کر لیں، عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں، پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران نیازی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔