Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

پاکستان کو بدنام کرنے کا بھارتی منصوبہ اور  پاکستانی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی 

Jan 27, 2023 9:32 AM, January 27, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

بھارت کے نام نہاد یومِ جمہوریہ پر جعلی آپریشن کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ جعلی آپریشن کا مقصد پاکستان پر دراندازی کا جھوٹا الزام لگانا تھا۔طے شدہ پروگرام کے مطابق بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا تھا۔اورفالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ کارروائی کے لیے لائن آف کنٹرول کا پونچھ سیکٹر منتخب کیا گیا ۔ پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا جس کے مطابق 93 انفنٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم اور اسلم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار تھے۔ منصوبے کے تحت بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی تھی۔ 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا تھا۔ منصوبے کے مطابق کسی مسجد کے قریب فالس فلیگ کارروائی کو ناکام بنا کر دکھایا جانا تھا۔ اس دوران جعلی برآمدگی بھی ظاہر کی جانی تھی۔ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا تھا۔

صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

جب سے بھارت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار سنبھالا ہے ملک کی شناخت ہی بدل گئی ہے۔ وہ ایک جمہوریہ اور سیکولر ہونے کے دعوئوں کے برعکس مذہبی دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے۔ وہ ایک طرف اندرونِ ملک اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص ظلم و ستم کا نشانہ بنائے ہوئے ہے دوسری طرف سرحد سے پار پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈا کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ وہ جعلی طریقوں سے پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کی ناکام کوششیں کرتا رہا ہے اور ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔ ممبئی حملہ اور پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر خودکش حملہ بھی اس کی اسی بدنیتی کا عکاس و غماز ہے۔ اس نے جعلی طریقے سے حملوں کا ڈرامہ رچایا اور اس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے بھرپور پراپیگنڈا مہم چلائی۔ پوری دنیا میں سفارتی ذرائع کی مدد سے پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا اور بعض پاکستانی ملک دشمن عناصر نے بھی اس کی حوصلہ افزائی کی اور دانستہ یا نادانستہ طور پر اسے سپورٹ کیا لیکن آفرین ہے ہمارے عسکری اداروں اور سکیورٹی ایجنسیوں پر جنہوں نے دشمن کے ان تمام حربوں کو بہتر حکمتِ عملی سے ناکام بنا دیاتھا۔

اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید

بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھی بھارت نے اس طرح ایک جعلی ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سمیت پوری دنیا میں کشمیری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ’یوم سیاہ‘ کے طور پر مناتی ہیں۔ کیونکہ اس دن( 26جنوری 1950ء کو ) بھارتی حکومت نے انڈیا ایکٹ 1935ء کی جگہ اپنا آئین نافذ کیا اور ا س طرح اس دن کو یومِ جمہوریہ کا نام دیا گیا۔ بھارت یہ دن ہر سال بڑے دھوم دھام سے اس دعوے کے ساتھ مناتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ ہے لیکن زمینی حقائق اس دعوے کی صریح نفی کرتے ہیں۔ بھارت جمہوریت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود ایک فاشسٹ ہندو انتہا پسند ریاست ہے جہاں پر ہندوئوں کے علاوہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کو زندہ رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ اس نے یہاں کی اقلیتوں پر عرصہ ٔ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ جمہوریت کا ایک بنیادی وصف مساوی حقوق اور بلاامتیاز ہر شہری کو بنیادی حقوق کی فراہمی بھی ہے لیکن بھارت کی نام نہاد جمہوریت میں یہ بنیادی حقوق بھی کسی کو حاصل نہیں ہیں۔ جہاں بنیادی حقوق کی فراہمی کی یہ صورتِ حال ہو وہاں دیگر حقوق کا تو ذکر ہی عبث ہے۔ چنانچہ اس موقع پربھارت کی جمہوریت کی قلعی کھول کر اس کی حقیقت دنیا پر واضح کی جاتی ہے۔ اس کی افواج اور پیراملٹری فورسز مظلوم کشمیریوں پر ظلم، جبر اور تشدد کی جو کارروائیاں کرتی ہیں انہیں دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاتا اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کیا جاتا ہے۔ جس سے ظاہر ہے بھارت کو پوری دنیا میں سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے جب کشمیری حریت پسند جلوس نکالتے، ہڑتال کرتے اور بھارتی حکومت کی انسان دشمن کارروائیوں کا پردہ چاک کرتے ہیں تو بھارتی حکومت کو دنیا میں جس طرح رسوائی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے پیشِ نظر وہ اپنی بے عزتی کا بدلہ اُتارنے کے لیے کوئی نہ کوئی جعلی کارروائی کرتا رہتا ہے۔ اس مرتبہ بھی اس نے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جسے ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے غیر معمولی مہارت سے بروقت بے نقاب کر کے ناکام بنا دیا اور بھارتی سرکار کو منہ کی کھانا پڑی۔ یہ ہماری انٹیلی جنس اداروں کی ایسی کامیابی ہے جس کی جس قدر بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اپنے اس اقدام سے نہ صرف اپنی مہارت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے بلکہ بھارتی عزائم کو بھی خاک میں ملا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جو بھی پاکستان کے خلاف مکروہ عزائم رکھتا ہے پاک فوج اس سے بے خبر نہیں ہے۔ پاک فوج کا ہر نوجوان پوری طرح مستعد، فعال اور چوکنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے اس جعلی ڈرامے کے بارے میں اقوام ِ عالم کو بھی آگاہ کیاجائے ۔ اس کے سامنے بھارت کے عزائم کو آشکار کیاجائے تاکہ بھار ت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آسکے اور وہ بھارت کے سازشی اور جارحانہ عزائم کا نوٹس لے سکے ۔بھارت ایسا بد نیت ہمسایہ ہے کہ جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت کوئی بھی قدم اٹھاسکتا ہے۔لہذا اسے ان عزائم سے باز رکھنا از حد ضروری ہے ۔بصورتِ دیگر اس کی ایسی کوئی بھی کارروائی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بڑی اور ہولناک جنگ کا پیش خیمہ اور خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔ 

اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

    Mar 30, 2023 | 16:05
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ...

    Mar 30, 2023 | 15:58
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

    Mar 30, 2023 | 15:39
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر ...

    Mar 30, 2023 | 15:30
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

    Mar 30, 2023 | 15:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group