Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

چھوٹی باتیں وسیع مفہوم

Jan 27, 2023 9:27 AM, January 27, 2023
  • مسرت قیوم
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
چھوٹی باتیں وسیع مفہوم

بسا اوقات روز مرہ زندگی میں دوران گفتگو بے ساختگی میں کچھ ایسی باتیں منہ سے نکل جاتی ہیں جو حروف میں تو مختصر اعداد پر مشتمل ہوتی ہیں مگر اپنے اندر وسیع مفاہیم چھپائے ہوئے آج ’اند ر کا موسم‘ ایسا تھا کہ بہت ساری باتیں بے طرح ذہن کے دریچے پر پھیلتی چلی گئیں ۔ ایک دن کسی ہسپتال کے ایم ایس سے فون پر ضروری بات کے بعد یونہی پوچھ لیا کہ اور بتائیں آج کل ہسپتال کیسا چل رہا ہے تو ڈاکٹر (معروف لکھاری) نے جواب دیا کہ جس طرح پاکستان چل رہا ہے۔ تو میں ہنس پڑی مگر وہ ہنسی چند ثانیوں کے لیے تھی ۔ فون بند کرتے ہی ملکی حالات پر دل دکھی ہوگیا شاید ہمیں دکھ کا احساس بند کرنے کے عمل پر زیادہ محسوس ہوتا ہے کسی سانحہ کے رونما ہونے پر کسی نام نہاد مافیا کی اپیل پر مارکیٹ بند ہونے پر یا پھر ٹیکس دینے سے انکاری اشرافیہ کی دھونس سے ہڑتال کروانے پر نتیجہ پہلے سے نقصان میں چل رہے عوامی باورچی خانوں میں دھواں مزید گہرا ہو جاتا ہے۔ متذکرہ بالا بات نے برسوں کا فاصلہ طے کر لیا مگر حالات میں کوئی خوش آئندہ تبدیلی یا ترقی میں نمایاں نظر آنی والی پیش رفت کو آنکھیں تلاش کر رہی ہیں ۔ پچھلے سال افطاری پر حسب عادت پوچھ لیا کہ رمضان المبارک کیسا گزر رہا ہے ۔ خاتون نے ترت جواب دیا کہ بس جی لوڈ شیڈنگ اور بے قابو مہنگائی کے دور میں گزر رہا ہے ۔ چند سال پہلے بھی رمضان المبارک میں مہنگائی اور بجلی کی بندش مقدس مہینے کی برکات چاٹ رہی تھیں اور آج بھی مارکیٹ گرانی اور گھروں میں لوڈ شیڈنگ راج کر رہی ہیں ۔ 

صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

صدر مشرف کا دور تھا ۔ ایوان صدر کے پر تعیش ماحول کے قریب رہائش تھی۔ کچن کی کھڑکی اور بالکونی کا رخ مرکزی شاہراہ کی جانب تھا جو گاڑی یا سرکاری قافلہ گزرتا ۔ ہر دو اطراف سے واضح طور پر دکھائی دیتا تھا۔ ان دنوں بڑے بڑے کانوائے گزرنے کی تاریخ کا آغاز تھا کیونکہ افغان جنگ اور 9/11کی پوشیدہ کہانیاں عام ہونا شروع ہو چکی تھیں۔ ایک بالکونی میں بچے کھڑے تھے کہ بہت اہم شخصیت کا جلوس گزرا تو ہمارے باورچی کی آواز آئی کہ وہ دیکھو ’ڈاکو‘ گزر رہے ہیں ۔ تو ان فقروں نے وقتی مسکراہٹ پر مجبور تو ضرور کیا مگر سوچنے لگے کہ اگر ناگزیر حکمرانوں کو عام آدمی کے خیالات کی بھنک اور قیادت سے متعلقہ گلی کوچے کی عوامی سچائی کا علم بروقت ہو جائے اور وہ اعتراف بھی کر لیں تو آج یہ حالات نہ ہوتے اور نہ ہی کوئی خود کو ناگزیر سمجھ کر اس دھرتی کی اینٹ سے اینٹ بجاتا۔ ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے نے چند فقروں میں ہمارے قومی زعماء کے متعلق کتنی تلخ مگر حقائق مبنی بر حقیقت بات کر ڈالی۔ کئی دہائیاں پہلے کی بات جبکہ برقی چینلز بھی 100نمبر میں نہیں آئے تھے ۔ کسی نہ کسی حد تک عوامی ناراضگی کا خوف اور مٹھی بھر چینلز کی موجودگی سے حکمران طبقہ خائف تھا ۔ تب غبن۔ کرپشن کروڑوں میں تھی اور آج اربوں روپے میں ۔ فرق بہت بڑھ گیا ہے جبکہ آج کوئی خوف زدہ بھی نہیں ۔ سینکڑوں میگا سیکنڈلز ہیں ۔ 200 سے زائد برقی چینلز پہلے سے زیادہ طاقتور مگر شاید اعتماد ۔ بھروسے کی قوت سے محروم کہ انگلیوں کا رخ بہت سوں بلکہ اکثریت کی طرف اٹھ رہا ہے۔ ہفتے میں دو مرتبہ جھگڑا روٹین میں شامل تھا مگر ایک دن شدت بڑھ گئی بیوی سے کہا کہ تم چالاکی ۔ بہانوں سے میرسے سارے پیسے نکلوا لیتی ہو۔ ایک روپیہ بھی جیب میں نہیں رہنے دیتی ۔ اپنے ہی پیسے تم سے مانگتے ہوئے تمہارے برے رویے کا سامان کرنا پڑتا ہے۔ دن گزرتے گئے یکم تاریخ کو پوری تنخواہ لا کر بیوی کے ہاتھوں پر رکھ دی ۔ وہ حیران ۔ سراپا استفسار کہ اتنا جھگڑنے کے بعد بھی اپنے پاس کچھ نہیں رکھا تو خوش دلی سے جواب ملا کہ غلام کو غلامی کی عادت پڑگئی ہے۔ شاید ہماری عوام کو بھی ظلم ۔ ذلت سہنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ وراثتی غلامی کے پنجرے میں مقید رہنے میں خوش ہے۔ 

اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید

کچھ خوشگوار اتفاقات ۔ شاہراہ حیات پر سانسوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں کہ انسان بھول نہیں پاتا۔ لاہور سے اسلام آباد واپسی تھی ۔ گھر جانیوالی سڑک پر مڑے۔ سیدھا راستہ تھا ایک دم دائیں طرف سے نظر پڑی ۔ سوزوکی کار ہمارے ساتھ چل رہی تھی پچھلی سکرین پر لکھا تھا، ’میں بڑی ہو کر پراڈو بنوں گی‘ ۔ اس وقت ہم ’پراڈو‘میں سوار تھے ۔ بے حد خوشگوار احساس کہ خواہشات انسانی وجود میں محبوس نہیں رہ سکتیں ۔ گو انسانی ہاتھوں سے تراشیدہ فقرہ مگر عزم ہو تو ’چاغی‘ کے پہاڑ سفید ہو جاتے ہیں ۔ دہشت گردی کے المناک واقعات سے تھر تھر کانپتی ریاست کی لرزتی رٹ بحال ہو جاتی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنا کون سا مشکل کام ہے ۔ ’وہ طبیب نہیں جو مرض کو لاعلاج کردے‘۔

اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

عام نماز بہت زیادہ وقت نہیں لیتی مگر اس دن خلاف معمول مسجد سے نکلنے میں دیر ہوگئی ۔ باہر کھڑا شخص انتظار کی شدت کو سہہ رہا ہوتا ہے۔ تاخیر کا سبب پوچھا تو جواب دیا کہ مولوی پر منحصر تھا کہ کب سلام پھرواتا۔ محسوس ہوتا ہے کہ ہم بھی کچھ ایسے ہی مولویوں کے گھیرے میں آچکے ہیں۔ مسلسل حالت رکوع والی کیفیت ہے۔ بیٹھنے دیتے ہیں نہ کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔ سیاست سے تجارت تک ایک ہی امام ایک مرتبہ نیت کیا باندھی کہ حالت سجدہ میں سچا امام (حضرت قائد اعظم) ساتھ چھوڑ گیا ۔ تب سے اب تک کہانیاں ہی کہانیاں ہیں ۔ کیا جھوٹ ۔ کیا سچ ـ؟؟ معلوم تو تب ہوگا جب خاندانی امام سلام پھروائیں گے ۔ بہت برے تو نہیں البتہ لمحہ موجود سے کافی بہتروالے حالات تھے۔ بطور مہمان داتا کی نگری میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ ضروری امور کے سلسلہ میں مارکیٹ کا تیسرا ۔ چوتھا چکر تھا اور تیسرا ۔چوتھا اتفاق کہ چند کوس چلنے کے بعد ڈرائیور بتاتا کہ پٹرول ختم ہے۔ اتنے دن سے پٹرول ڈلوارہے تھے کہ اس دن جھنجھلا کر پرس کھولا اور یہ کہتے ہوئے کچھ روپے تھما دیے کہ احتیاط سے ڈلوانا۔ گرے مت ۔ چاچا ڈرائیور نے 3-4مرتبہ احتیاط سے ڈالنا ۔ گرانا مت کی تکرار کی تو سیلز بوائے جھلا کر بولا کہ 50روپے کا فیول ڈلوا رہے ہو اور شور اتنا ؟اتنے میں کتنا گر سکتا ہے۔ 15برس پہلے 50روپے بھی قدر رکھتے تھے ۔ آج 10روپے بھی اتنے ہی بے وقعت ہو چکے ہیں جتنے 22کروڑ عوام۔

چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مسرت قیوم

مسرت قیوم

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

    Mar 30, 2023 | 16:05
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ...

    Mar 30, 2023 | 15:58
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

    Mar 30, 2023 | 15:39
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر ...

    Mar 30, 2023 | 15:30
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

    Mar 30, 2023 | 15:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group