Waqt News
Thursday | March 30, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

آخر اس قوم کا کیا قصور ہے ۔

Jan 27, 2023 9:20 AM, January 27, 2023
  • محمد نعیم قریشی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آخر اس قوم کا کیا قصور ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر ایک بڑا حملہ ہے جس سے سیاسی تنا¶ میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے،فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے تھانہ کوہساراسلام آباد میں مقدمہ ان کی دھمکی آمیز تقریر کے فوری ”بعد ہی درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا،جس کا مقصد ''ملزم”کو کسی بھی وقت بغیر بتائے گرفتار کرنا تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ فواد چوہدری جیسے مرکزی رہنما کی گرفتاری پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے ایکشن کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، ایسا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا یعنی یہ سب کچھ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے کیا جارہاہے ،اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے تحت کارکنوں نے لاہور میں چیئرمین کی رہائشگاہ کے باہرڈیرے ڈال رکھے 4ہیں۔ہم نے دیکھا کہ جس دن فواد چودھری کو گرفتار کیا گیااس دن سخت سردی کے باوجود پی ٹی آئی کے حامی مردوخواتین اور بچوں نے پارٹی سربراہ سے یکجہتی کیلئے پوری رات زمان پارک کے باہر گزاری۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان سخت غصے میں دکھائی دیئے انہوں نے حکومت بالخصوص نگران وزیراعلی محسن نقوی اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کرکے ماحول کو گرما ئے رکھا جبکہ پارٹی رہنما¶ں کے غیر رسمی اجلاس میں عمران خان کی رہائش گاہ پر مسلسل پہرے کی حکمت عملی تیار کی گئی لیکن جہاں عمران خان پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ اپنی متوقع گرفتاری پر گفتگو کررہے تھے وہاں پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی سر جوڑ کر بیٹھی ہوئی تھیں وہاں پر موجود میر ے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم رہنماﺅں کے چہروں پر ہوائیاں صاف دکھائی دے رہی تھیں لندن سے براہ راست گفتگو کا سلسلہ جاری تھااور کسی بھی حال میں عوام کا غصہ کم کرنے کی ہدایات موصول ہورہی تھیں پھر اچانک ہم نے دیکھا کہ لاہور پولیس عمران خان کے زمان پارک والی رہائش گاہ سے کم ہونا شروع ہوگئی اور پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماﺅں اور متحرک کارکنان کی فہرستیں بنانا شروع کردی تھی تاکہ انہیں بھی گرفتار کرکے اس ابلتے ہوئے لاوے کو ٹھنڈا کیا جاسکے ۔ میں اپنے پڑھنے والوں کو یہ بتاتا چلو کہ جس اندازمیں کراچی میں پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کو جیتا ہے اس انداز میں یہ پورے پاکستان میں کہیں بھی کلین سویپ کرسکتے ہیں یعنی سرعام دھاندلی سے لیکن اصل مسئلہ عمران خان کی گرفتاری بھی نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کا ایک اور مزید جان لیوا حملے سے توجہ ہٹانا ہے جس کے اثرات آئندہ ہفتے تک قوم پر بجلیاں بن کر ٹوٹیں گے۔کیونکہ آئی ایم ایف اس قوم کا دونوں ہاتھوں سے سرکچلنے کا ارادہ کرچکاہے اور سرعام حکومت سے ڈیمانڈ کی جارہی ہے کہ وہ ہماری ہر ایک شرط پر سر جھکالیں اس سلسلے میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈز کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ آپ کی تمام شرائط کو ماننے کے لیے تیار ہیں اور نویں جائزے کے لیے پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیںیہ سب کچھ جانتے ہوئے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام حقیقت میں قوم کے لیے ایک بھیانک پھانسی کا پھندا بن چکا ہے، قومی خزانے کا یہ حال ہے کہ وہ ٹوٹل حکمرانوں کی عیاشیوں کی

صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

 نظر ہوچکاہے حکومتِ پاکستان کے پاس درآمدات کے لیے ڈالر موجودنہیں ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں بینکوں کے ساتھ نرخ الگ ہیں اور کھلی منڈی میں الگ، کھلی منڈی بھی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جس کا ایک حصہ بلیک مارکیٹ کا بھی ہے۔ شہباز شریف کے پیغام سے پہلے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اسی وقت مکمل ہوگا جب ڈالر کے ریٹ کا فرق ختم ہوگا۔ ڈالر کے ریٹ میں کمی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو حکمرانوں کی جانب سے سخت اقدامات کا نام دیا جارہا ہے۔یعنی مہنگائی کا ایک ایسا سیلاب آنے والا ہے جس سے ملک میں نہ صرف آسودگی بڑھے گی بلکہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ نہ پالنے پر خود کشیوں پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ حقیقت میں دیکھا جائے تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درست کہاہے کہ پاکستان بناناری پبلک بن چکاہے ، پاکستان میں جب کوئی سیاستدان عوام کے ووٹوں سے حکمران بنتا ہے تو وہ پارلیمنٹ کو جوتے کی نوک پر رکھ لیتا ہے اسمبلیوں کو ربڑ اسٹمپ سمجھ لیتا ہے صرف اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کا سوچتاہے جس کے لیے وہ من مانے فیصلے کرنے لگتا ہے۔ اور ملک کے اہم فیصلے خود کرنے کی بجائے انہیں بیوریوکریٹس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتاہے حالیہ دور میں پاکستان کے معیشت دان، سیاستدان، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خوراک مہنگائی کو روکنے اور اشیاءخورو نوش تک عوام کی آسان رسائی کے لیے ہیں جو کہ سب ناکام نظر آ رہے ہیں۔ معیشت درست کرنے کی ان کی ساری تدبیریں الٹی پڑچکی ہیں۔ملکی اثاثے بک رہے ہیں ملک قرضے کی مصیبت میں بری طرح جھکڑا جا چکا ہے، یہ ہے اس ملک کا حال ،اب کوئی اگر ایماندارسیاسی رہنما اس ملک کو سنوارنے کا سوچے بھی تو اسے آگے آنے نہیں دیاجاتا، پی ڈی ایم حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے اورموجودہ حکمران یہ بھی جان چکے ہیں کہ عوام ہمیں بہت مشکل سے برداشت کررہی ہے اس سلسلے میںپی ڈی ایم کا خیال ہے کہ اگر فوری انتخابات ہوئے تواسکا پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا‘ معاشی فیصلوں کے بجائے حکومت کی پالیسی عمران خان پر مقدمات قائم کرکے انہیں جیل میں ڈالنا اور پھر امریکا سے مدد طلب کرنا ہے‘ لوگ کپتان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔اسی لیے کراچی کا بلدیاتی الیکشن سب کے سامنے ہے کسی نے سچ کہاہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے ہمیشہ دباومیں کام کیا ہے اورکبھی یہ دباو مقتدر حلقوں کی جانب سے رہا ہے تو کبھی سیاسی رہنماوں کی جانب سے۔ پاکستان میں سیاست دان ہر صورت میں پارلیمنٹ کا رکن بننے کے لیے ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑتے ہیں اور بعد میں قانون کے مطابق وہ صرف ایک ہی نشست رکھتے ہیں اس قسم کی باتیں کرنے پرفواد چودھری جیسے اپوزیشن رہنماوں کو دھرلیاجاتاہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا۔ فواد چودھری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو منشی کہہ دیاتو کون ساجرم کردیا، اعظم سواتی کا کیا قصور ہے۔ لیکن کپتان ان تمام ظلمات کو دہراتے وقت اس بات کو بھی اداکیا کریں کہ مانا کہ ان کے سیاسی رہنماﺅں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کرکے زدکوب کیا جارہاہے مگر ساتھ میں یہ بھی یاد رکھیں کہ ان رہنماﺅں سے زیادہ اس قوم کا گلہ دبایا جارہاہے انہیں جیتے جی ماراجارہاہے اس ملک کے معصوم بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہاہے یہ ہنستا بستا چمن اجاڑا جارہاہے کپتان ان کا بھی نام لیں آخر اس قوم کا کیا قصور ہے ۔

اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں: شیخ رشید

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد نعیم قریشی

مشہور ٖخبریں
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • رونالڈو کی گرل فرینڈ سعودی عرب سے انتہائی متاثر

    Mar 28, 2023 | 17:39
  • سعودی عرب: مسافر بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

    Mar 28, 2023 | 17:33
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • صوبائی حکومت کا سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

    Mar 30, 2023 | 16:05
  • اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ...

    Mar 30, 2023 | 15:58
  • اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التواء

    Mar 30, 2023 | 15:39
  • چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر ...

    Mar 30, 2023 | 15:30
  • سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا

    Mar 30, 2023 | 15:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے اقدامات

    Mar 30, 2023
  • المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ خدمت کا سفر!!!!

    Mar 30, 2023
  • پارلیمنٹ ہے، در و پدی نہیں 

    Mar 30, 2023
  • ”تھا منیر آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط“

    Mar 29, 2023
  • بیساکھیوں کو اب یہ قبول نہیں 

    Mar 29, 2023
  • 1

    یورپی یونین سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

  • 2

    ادارہ جاتی ٹکراﺅ کی نوبت نہ آنے دیں

  • 3

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • 4

    پی ٹی آئی سینیٹروں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آمد 

  • 5

    حکومت کا سستا پٹرول منصوبہ  ناکام بنانے کی سازش

  • 1

    جمعرات ‘ 8 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 2

    بدھ ‘ 7 رمضان المبارک 1444ھ‘ 29 مارچ 2023ء

  • 3

    منگل‘ 6 رمضان المبارک 1444ھ‘ 28 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  ماسٹر جی کا دکھ

    Mar 30, 2023
  •  یو اے ای میں سفیر پاکستان سے ملاقات

    Mar 30, 2023
  •  انتخابات اور خودمختار الیکشن کمیشن

    Mar 30, 2023
  •  ہماری ناصیہ فرسائی اور آئی ایم ایف کی بے پروائی

    Mar 30, 2023
  • رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی

    Mar 30, 2023
  • پاکستان کے مسائل ، یہ چند دن کی بات نہیں 

    Mar 30, 2023
  • جماعت اسلامی کا منشور

    Mar 30, 2023
  •  صوبائی اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

    Mar 30, 2023
  •  ہر شخص کا گریبان دوسرے کے ہاتھ میں

    Mar 30, 2023
  • دہشت گردی اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

    Mar 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    آیت الکرسی کا مفہوم

  • 2

    رمضان اورمغفرت

  • 3

    برکاتِ رمضان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    کوئٹہ میونسپلٹی کی استقبالیہ میں 15جون 1948ئ

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ضرب کلیم

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group