گوجرانوالہ:عمران خان پرحملہ،ملزم کی والدہ ، بیوی کا جیل کے باہر دھرنا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس کے مرکزی ملزم کی والدہ اور اہلیہ کا جیل کے باہر احتجا جا دھرنا ، ملزم سے ملاقات کروانے کیلئے اعلی حکام سے مطالبہ کر دیا، وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں گرفتار مرکزی ملزم نوید کی والدہ اور اہلیہ نے بچوں کے ہمراہ سنٹرل جیل کے باہراحتجاجا دھرنا دیا ، اس دوران انکا کہنا تھا کہ تین ماہ سے انکی نوید کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ ہی کپڑے اور کھانا دیا جا رہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انکی نوید کے ساتھ ملاقات کروائی جائے ۔