سو یڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف سینٹ آج قرارداد منظور کرے گا

Jan 27, 2023

رانا فرحان اسلم
سو یڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف سینٹ آج قرارداد منظور کرے گا


ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے تجویز دی کہ جمعہ کو معمول کا ایجنڈا معطل کر کے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرارداد منظور کی جائے۔ گذشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تجویز دی کہ (کل )جمعہ کو معمول کا ایجنڈا معطل کر کے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے خلاف قرارداد منظور کی جائے اور ارکان اس حوالے سے اظہار خیال کریں۔ چیئرمین سینٹ نے ایوان کی رائے لینے کے بعد ریمارکس دیئے کہ (آج) جمعہ کو ایوان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر ارکان اظہار خیال کریں گے اور اس حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

مزیدخبریں