
وزیراعظم نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی سید طارق الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں۔انہوں نے تقریباً نوے لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک ماہ کے اندر ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ مختلف خدمات فراہم کرنے کے لئے آٹھ اوورسیز مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔