صوبہ پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ اور روڈز سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 57ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور روڈز سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 44کروڑ67 لاکھ18 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان روڈ لاہور میں سمن آباد کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ 86 ہزار روپے، لاہور میں سگیاں بائی پاس سے بیگم کوٹ تک لاہور - جڑانوالہ روڈ کی بہتری کیلئے 74 کروڑ 5 لاکھ 68 ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں جڑانوالہ - فیصل آباد روڈ (مکوآنہ چوک سے 40 موڑ تک) (لمبائی 23.40کلومیٹر) کی بہتری و بحالی کیلئے 77 کروڑ 73 لاکھ روپے اور شیخوپورہ انٹر چینج (m-2) سے موٹر وے کے ساتھ کاپ تک (لمبائی 3کلومیٹر) تک میٹلڈ روڈ کی تعمیر کیلئے 38کروڑ 17 لاکھ64 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
صوبہ پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ اور روڈز سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) January 27, 2022
مکمل کرنےکیلئےفنڈزکی منظوری
صوبائی ورکنگ پارٹی کااجلاس
چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت منعقد#PunjabProvincialDevelopmentWorkingParty #Schemes #UrbanDevelopmentAndRoads @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/1cC0CY2n7x